ماڈل کورٹس مانیٹرنگ سیل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی
اسلام آباد (امروز نیوز)ماڈل کورٹس مانیٹرنگ سیل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں مقدمات کی سلسلہ مزید تیز ہوگیا ایک ہفتے کی کارکردگی کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ۔ منگل کو رپورٹ ماڈل کورٹس کے مانیٹرنگ سیل کے ڈی جی سہیل ناصر نے جاری کی، ماڈل کورٹس کی کارکردگی انتہائی مثالی رہی، ڈی جی سہیل ناصر نے کہاکہ 116 ماڈل کورٹس نے یکم اپریل سے 6 اپریل تک مجموعی طور پر قتل اور منشیات کے 766 مقدمات کے فیصلے سنائے۔ڈی جی سہیل ناصر نے کہاکہ جن میں قتل کے 319 منشیات کے 447 مقدمات شامل۔انہوںنے کہاکہ تمام عدالتوں نے ایک ہفتے کے دوران 3402 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی 36 ماڈل کورٹس نے اس ہفتے میں 278 مقدمات کا فیصلہ کیا اور چودہ سو پچیس گواہان قلمبند کیے۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے کی 27 ماڈل کورٹس نے 171 مقدمات کا فیصلہ جبکہ 552 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ سندھ کی 27 ماڈل کورٹس نے 92 مقدمات کا فیصلہ اور 647 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی 24 ماڈل کورٹس نے 194 مقدمات کا فیصلہ اور 692 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی دو ماڈل کورٹس نے 31 مقدمات کے فیصلے اور 86 گواہان کے بیانات لکھے گئے۔انہوںنے کہاکہ اس دوران 8 مجرمان کو سزائے موت، 48 مجرمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔انہوںنے کہاکہ دیگر ملزمان کو کل 412 سال 2 ماہ اور 2 دن کی سزا دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ مجرمان کو دو کروڑ 61 لاکھ 60 ھزار 560 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ شدہ مقدمات میں 134 مقدمات 1985 سے لے کر 2013 کے درمیان درج ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ اس طرح پرانے مقدمات کو ترجیح دیتے ہوئے روزانہ سماعت کی بنیاد پر ان کے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماڈل کورٹس کی ان کامیابیوں میں وکلاءکا تعاون مثالی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنکی وجہ سے مقدمات کی تیزی سے سماعت اور جلد فیصلہ جات ممکن ہوئے۔انہوںنے کہاکہ عوام الناس نے بھی ماڈل کورٹس کی کاروائی کو بھرپور طریقے سے سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔