اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ اجلاس 12 مئی کو طلب
کوئٹہ (امروز نیوز)
اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس 12مئی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا۔
سینیٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 12 کو طلب کرلیا۔
سینیٹ اجلاس کے لیے ایس اوپیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سینیٹ اجلاس سے قبل تمام سینیٹرز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے، جبکہ پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔
سینیٹرز کے ہمراہ کسی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، پارلیمنٹ ہاؤس داخلے سے قبل تمام سینٹرز کی تھرمل گن اسکریننگ ہوگی۔