معروف بھارتی اداکار اشتیاق جعفری انتقال کرگئے
نئی دلی: بالی وڈ کے سینیئر اداکار اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ 81 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
اداکار جگدیپ کااصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا اور وہ مزاحیہ اداکار و ڈانسر جاوید جعفری کے والد تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیپ متعدد امراض کا شکار تھے اور ممبئی کے علاقے بینڈرا میں اپنی رہائش گاہ میں ان کا انتقال ہو، انہیں کل ممبئی میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔
کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی وڈ سے ہی وابستہ ہیں جبکہ ان بھائیوں کی وجہ شہرت مشہور ڈانس شو ‘بوگی ووگی’ ہے