پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد خوش آئند ہے ، جاوید میانداد

0 157

لاہور(امروز نیوز) لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے،پی ایس ایل کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گااور انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.