افغان کرکٹر راشد خان کے اہلخانہ لاہور میں پی ایس ایل میچز دیکھیں گے
لاہور (امروز ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل افغان کرکٹر راشد خان کی فیملی کے ارکان لاہور میں میچ دیکھیں گے۔لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راشد خان کے بھائی اور کزنز لاہور میں میچز دیکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ راشد خان کی فیملی کے ارکان کرکٹر کو پہلی مرتبہ پاکستان میں ایکشن میں دیکھیں گے
، راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں جن کی گزشتہ سیزن خواہش پوری نہ ہو سکی تھی۔ثمین رانا نے لاہور قلندرز کے آل راو¿نڈر ڈیوڈ ویسا سے متعلق کہا کہ وہ دو سال پہلے کی طرح لاہور میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ثمین رانا نے لاہور میں میچز سے متعلق کہا کہ خوشی ہے کہ دو برس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں، لاہور میں ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے۔انہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فینز اسٹیڈیم آئیں، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے شہریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔سی او او لاہور قلندرز نے کہا کہ لاہور میں کنڈیشنز اور خاص طور پر اوس سب کےلئے چیلنج ہوگی،
پی سی بی انتظامات کر رہا ہے، امید ہے کہ اوس کے اثرات کم ہوں گے، چیلنجز تو رہتے ہیں تاہم پی ایس ایل کا زیادہ سے زیادہ شہروں میں ہونا بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ راشد خان کی فیملی کے ارکان کرکٹر کو پہلی مرتبہ پاکستان میں ایکشن میں دیکھیں گے، راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں جن کی گزشتہ سیزن خواہش پوری نہ ہو سکی تھی۔ثمین رانا نے لاہور قلندرز کے آل راو¿نڈر ڈیوڈ ویسا سے متعلق کہا کہ وہ دو سال پہلے کی طرح لاہور میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ثمین رانا نے لاہور میں میچز سے متعلق کہا کہ خوشی ہے
کہ دو برس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں، لاہور میں ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے۔انہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فینز اسٹیڈیم آئیں، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے شہریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔سی او او لاہور قلندرز نے کہا کہ لاہور میں کنڈیشنز اور خاص طور پر اوس سب کےلئے چیلنج ہوگی، پی سی بی انتظامات کر رہا ہے، امید ہے کہ اوس کے اثرات کم ہوں گے، چیلنجز تو رہتے ہیں تاہم پی ایس ایل کا زیادہ سے زیادہ شہروں میں ہونا بہت ضروری ہے۔