سندھ حکومت کا آج پھر 3 گھنٹہ کے لئے مکمل كرفیو کا اعلان

0 119

کوئٹہ (امروز نیوز)

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو 12 سے ساڑھے3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.