وینٹیلیٹرز کیلئے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹیلیٹرز کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وینٹیلیٹرز کے مزید ڈیزائن انجینئرنگ کونسل اور ڈریپ کو موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈریپ نے وینٹیلیٹرز کے لیے برطانوی اسٹینڈرڈ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، وینٹیلیٹرز کے حوالے سے تفصیلات ڈریپ کی ویب سائٹ پرمہیا کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.