ملک کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ
(امروز۔نیوز)
ملک کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کوئٹہ لاہور،اسلام آباد،کراچی، ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں
کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مؤثر اقدام اٹھاتے ہوئے ملک کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے کہ وینٹی لیٹرز کار آمد بنا کر کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ پاکستان میں 1000 سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے اور خراب وینٹی لیٹر کی مرمت سمیت ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کئی سرکاری اسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلیٹرز موجود ہیں لیکن اسے استعمال نہیں کرنا آتا، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گیں، ہاسپیٹلز کے انچارج صاحبان سے گزارش ہے اس سہولت سے استفادہ کریں۔
فواد چوہددی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستانی نوجوان انجینئرز مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم اقدامات کیے ہیں، وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغاز ہوگا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے اپنے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا کی۔
کئ سرکاری ہسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلایزر موجود ہے لیکن اسے استعمال نہیں کرنا آتا، لاہور،اسلام آباد،کراچی، کوئٹہ ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گی،
پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150کے لگ بھگ خراب وینٹیلیٹرز کو فعال کر چکے ہیں ، پرائیویٹ ہسپتال میں اگر آپ کا وینٹیلیٹر خراب ہے تو آپ ہم آپ کا وینٹیلیٹر بالکل مفت فعال کریں گے صرف اس وعدےپر کہ آپ کرونا کے مریض کو اگر ضرورت پڑے تو ویینٹیلیٹر کی سہولت مفت دیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہددی نے ہے کہ ڈریپ نے قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے جس کے بعد پاکستان اپنے وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بنانے جا رہا ہے۔انشاء اللّٰہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا، ہم سب مل کر کوروناوائرس کو شکست دیں گے۔