رواں مالی سال خسارہ بڑھے گا، محصولات کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں، حفیظ شیخ
نوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کا مالی خسارہ رواں مالی سال میں 9 فیصد بڑھ جائے گا کیونکہ معیشت کورونا وائرس کے بحران کے خاتمے سے دوچار ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 623 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے ہفتے (آج) سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہمارے پاس اس خسارے کا امکان 7.6 فیصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس کے بعد ہمارے خیال میں یہ خسارہ 8 فیصد سے زیادہ ہوگا اور یہ 9 فیصد تک بھی جا سکتا ہے۔