پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز منسوخ

0 15

لاہور : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی ہے ، دورہ سری لنکا میں قومی ٹیم اب صرف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے ، جہاں قومی ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے، تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ کی درخواست پر ون ڈے میچز کو منسوخ کیا گیا۔

سری لنکا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے کھیل کے میدان پر بھی اثرات دکھائی دے رہے ہیں ، آسٹریلیا کا دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ کا انعقاد بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.