بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس میں مبتلا

0 27

ڈھاکا: بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکار ہوکر سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹال آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بی سی بی کے مطابق امریکا سے واپسی پر سابق بنگلادیشی کپتان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

شکیب الحسن 5 روز بعد چٹاگرام میں ٹیم جوائن کرنے کے اہل ہونگے تاہم اس دوران انکا کوویڈ ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے منفی آنے کی صورت میں وہ ٹیم کے ہمراہ سفر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 مئی سے شیڈول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.