دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ،

0 134

بلوچستان ہائیکورٹ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کیخلاف بدھ 12اگست کو سینئر صحافی نسیم حمید یوسفزئی کی جانب سے دائر کر دہ آئینی درخواست کی سماعت کریگی ۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی نسیم حمید یوسفزئی نے ممتاز قانون دان جمیل آغا ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام مزید متاثر ہونگے درخواست گزار نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی جانب سے 27مارچ2020کو جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس پر عملدرآمد کرایا جائے کیونکہ دودھ فروش اس نوٹیفکیشن کیخلاف ورزی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.