نیب نوازشریف کی ضمانت منسوخی اور گرفتاری کیلئے عدالت پہنچ گیا

0 266

(امروز نیوز)
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت منسوخ اور گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔

نیب کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ نوازشریف مفرور ہیں ان کی ضمانت منسوخ کی جائے اور گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

نیب کی درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطل کی تھی،سپریم کورٹ نے بھی سزا معطلی کا ہائیکورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا مگر نوازشریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا۔

نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ بیرون ملک جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں رہے لہٰذا ان کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت ختم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.