پاک سری لنکن سیریز جاوید میانداد بطور مہمان شرکت کرینگے ۔

0 115

اسلام آباد (امروز نیوز) سری لنکا کے سابق کپتان بندولا ورنا پورا اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد بطور مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران دونوں سابق کرکٹرزکی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعوت نامہ قبول کرنے پر وہ دونوں سابق کپتانوں کے مشکور ہیں جو اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور اس کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔احسان مانی کے مطابق 11دسمبر قومی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے اور وہ جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا کے ساتھ مل کر اس کا جشن منائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.