لک میں کورونا سے مزید 7 اموات، ہلاکتیں 78 ہوگئیں، مجموعی کیسز 4897 تک پہنچ گئے۔

0 137

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4897 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ہونے والی 78 ہلاکتوں میں سے  سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور  پنجاب میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 105 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.