کھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہونگی، برطانوی ماہرین

0 133

کوئٹہ (امروز نیوز)

برطانوی ماہرین نے کھیلوں کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظرکھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہوں گی۔

ماہرین نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود کھیلوں کے مقابلے جلد شروع نہیں ہوں گے، بلکہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے 4 ہفتوں کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں حفاظتی اقدامات کے بعد تماشائیوں کے بغیر ہفتوں جاری رہ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ سمیت یورپ میں لاک ڈاؤن کی وجہ کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں ، کلوز ڈ ڈور میں بھی میچز کے لیے 200 سے 300افراد کی اسٹیڈیم اور اس کے ارد گرد ضرورت ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.