بابر اعظم نے آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

0 86

لاہور : آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ، قومی کپتان بابر اعظم نے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک سو چھیانوے رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی جبکہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کپتان نے دو سنچریاں سکور کیں۔

آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز ریڈ بال کے کپتان کریگ بریتھویٹ بھی بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے گئے تھے، آسٹریلیا کی ریچل ہینس ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.