شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

0 210

دمشق حکومتی فوج کے محاصرے میں آجانے کے بعد اسلامی ریاست گروپ کے رہنما نے خود دھماکے سے اڑا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے حوالے ریاستی میڈیا بنے بھی اس واقعے کو رپورٹ کیا ۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق افواج نے درا کے علاقے میں ایک خصوصی آپریشن کیا، جو ایک دہشت گرد ابو سالم العراقی کی ہلاکت پر انجام پذیر ہوا۔

جب ابو سالم کو محاصرے میں آ جانے کا علم ہوا تو زخمی ہونے کے بعد اس نے خود کش بیلٹ کا بٹن دبا کر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ العراقی شام کے جنوبی علاقے میں داعش عسکریت پسندوں کے سربراہ کے طور پر موجود تھا۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ابو سالم العراقی کی ہلاکت ہوئی تھی۔ وہ جنوبی شام میں 2018 سے خود کو چھپائے ہوئے تھا اور مختلف حملوں کا حصہ تھا۔واضح رہے 2018 سے درا کا صوبہ زیادہ بشار رجیم کے کنٹرول میں ہے، تاہم بعض علاقوں میں باغیوں اثرات بھی موجود ہیں۔

یہ عسکریت پسند 2014 میں عراق اور شام میں ابھرے تھے تاکہ یہ اسلامی خلافت قائم کر سکیں۔ تاہم 2017 میں انہیں عراق میں ناکامی ہو گئی اور شام میں دوسال بعد 2019 میں بھی شکست کھا گئی۔ البتہ ان سنی عسکریت پسند مسلمانوں کے سلیپر سیل اب بھی باقی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.