محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
کوئٹہ (این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنیکی پیشگوئی ہے۔وادی زیارت میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے جہاں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔