ٹیکس فری بجٹ کی خواہش آئندہ سال منی بجٹ کا امکان

0 129

کوئٹہ امروز نیوز
اسلام آباد حکومت کی ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کی خواہش ہے، جب کہ ایف بی آر کے ٹیکس خسارے کے باعث آئندہ سال منی بجٹ کا امکان بڑھ گیا ہے۔
معروف ٹیکس ماہر شاہد حسین اسد کا کہنا ہے کہ 1995ء سے قبل ایڈوانس ٹیکس کو بطور موجودہ آمدنی کے طور پر شمار نہیں کیا جاتا تھا۔
  ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 300 ارب روپے سے 400 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا ہے۔ جس کے باعث آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال کا مقررہ ٹیکس ہدف 5103 ارب روپے مشکل ہوجائے گا۔
مالی سال 2020-21 کے لیے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کی خواہش سے آئندہ مالی سال میں منی بجٹ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں محدود رہیں تو ایف بی آر کو آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 400 ارب روپے تک کا خسارہ ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.