نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ دہرانے کا مشورہ دیدیا
کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ دہرانے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد لیگی ارکان کی طرف سے نیب پر بے معنی یلغار کی جا رہی تھی جس کے بعد نیب نے رد عمل دیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو آغا خان یا شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانا چاہیے، کورونا کیسز کی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں دو مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے