ايم ايم اے فائٹرانيتاکريم نے تھائی لينڈ ميں فائٹ جيت لی

0 177

پاکستان کی پہلی مسکڈ مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم نے تھائی لينڈ ميں مکسڈ مارشل آرٹ کا مقابلہ جيت ليا۔

انيتاکريم نے تھائی لينڈ ميں مکسڈ مارشل آرٹ مقابلے میں آسٹريليا کی فائٹر پر مکے برسا کر لہولہان کرديا۔

گلگت بلتستان کے وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انيتہ کريم نے آسٹريليا کی فائٹر پر ايسے مکے برسائے کہ سنبھلنا مشکل ہوگيا۔ تين راؤنڈ پر مشتمل ميچ انيتا کريم نے جيت ليا۔

بہن کی جيت پر بھائی بھی نازاں، مقابلے کے فوراً بعد علومی کریم نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی فیئر ٹیکس فائٹ پروموشن میں انیتا ایک اور ڈبلیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہی۔

خیال رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں لیکن گلگت بلتستان کی انیتا نہ صرف اس کھیل کی طرف آئیں بلکہ خود کو ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر بھی منوایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.