گراؤنڈ میں گھس کر شاداب کو گلے لگانے والے شائق کیخلاف مقدمہ درج

0 107

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوران میچ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی وقاص کے خلاف ایف آئی آر میں دفعہ 452 اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔

شاداب کو گلے لگانے والے شائق وقاص اشرف کو گراؤنڈ سے واپسی پر سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا تھا، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وقاص کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وسیم اکرم انکلوژر سے آنے والے تماشائی نے بیٹر شاداب خان کو سلیوٹ کیا، گلے لگایا اور گراؤنڈ سے باہر بھاگ گیا، راستے میں اس نے خوشی سے ایک قلابازی بھی لگائی اور باؤنڈری کی جانب دوڑ لگا دی، سیکیورٹی حکام گرفتار کرنے آئے تو خوشی خوشی اپنے آپ کو ان کے حوالے کر دیا، آفیشلز اس کو گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.