لاہورکا درجہ حرارت 42ڈگری ریکارڈ، گرمی کی شدت کتنی محسوس کی جارہی ہے؟محکمہ موسمیات کا اہم بیان

0 81

لاہور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا تاہم گرمی کی شدت46محسوس کی جارہی ہے،مئی سے جون کے درمیان خشک موسم رہنے سے ہیٹ ویو بنی،خشک موسم کا دورانہ بڑھنے سے درجہ حرارت 50اور شدت60ڈگری تک محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے ، مزید 7درجے درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے،رپورٹ کے مطابق 14جون کو ایک سپیل داخل ہو رہا ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.