یورپی یونین سفیر کی 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو شاندار انداز میں مبارکباد

0 133

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستانیوں کو شاندار انداز میں مبارکباد دی ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ Trumpet پر قومی ترانے کی دھن بجاکر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

ڈاکٹر رینا کیونکا نے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والا لباس زیب تن کرکے پاکستان کے ساتھ اپنے لگاؤ اور محبت کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو 60 برس مکمل ہونے پر دونوں کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنےکےعزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.