فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں، فواد چوہدری

0 156

اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے،مشرق وسطی کو دیکھ لیں۔ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ،اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باونڈریز خود دیکھنی چاہئیں ان دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا تباہ کن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.