بلوچستان ہائیکورٹ نے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس ،ریکوزیشن اور یوٹیلٹی بلز کے مراعات کیس میں سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکرٹری فنانس کو طلب کرلیا

0 165

کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس ریکوزیشن اور یوٹیلٹی بلز کی مراعات کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکرٹری فنانس کو عدالت میں طلب کرلیا۔ منگل کو بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ کیوں نہ ہم 2006 کی نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دے کر ان ملازمین سے پیسے قومی خزانے میں جمع کرادییں. ان ملازمین کا کیا قصور ہے جو دور دراز اضلاع میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور انہیں ہاوس ریکوزیشن اور یوٹیلیٹی بل سے محروم رکھا گیا۔جسٹس کامران ملاخیل نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا جائے قانون کے مطابق یہ مراعات صرف سکرٹریٹ چیف منسٹر سیکرٹریٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے ملازمین کو دی جا رہی ہے اور اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کو محروم رکھنا آرٹیکل 25 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی اور سیکرٹری فنانس کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28مارچ تک ملتوی کردی درخواست گزار غلام نبی بلوچ کی جانب سے علی احمد کاکڑ ایڈوکیٹ اور خالد خان کاکڑ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.