پاک افغان سرحد ی شہر چمن میں واقع باب دوستی پرہر عمر کے افرادکے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دیا گیا ہے، 25 مارچ سے اس پر عملدآمد کیا جارہا ہے
کوئٹہ(امروز نیوز)پاک افغان سرحد ی شہر چمن میں واقع باب دوستی پرہر عمر کے افرادکے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دیا گیا ہے، 25 مارچ سے اس پر عملدآمد کیا جارہا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر ذرائع کے مطابق باب دوستی چمن سرحد پر 25 مارچ سے ہرعمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کی جارہی ہے،10 سال کی عمر تک کے بچوں کو بارڈر کراس کرنے پرہربار ویکسینیشن لازمی ہوگی جبکہ 10 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے سال میں ایک بارویکسینیشن لازمی ہو گی اور 10سال سے زائد عمر کے افراد کوویکسینیشن کے بعد کارڈ مہیا کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پولیو وائرس ہمارے ماحول میں اب تک گردش کررہا ہے، اسے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے،باب دوستی پاکستان اورافغانستان کے درمیان ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، جہاں 40 ہزار بچے ماہانہ باب دوستی پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے ہیں۔