کرکٹ لیگ کی تقریب میں وزیر اطلاعات کو بیٹنگ کی پیشکش ، پہلی گیند پر چوکا لگایا
اسلام آباد (اامروزنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ بدھ کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرکٹ لیگ کی تقریب میں شرکت کی اسموقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بیٹنگ کی پیشکش کی گئی ۔فواد چوہدری نے پہلے بال پر چوکا مارا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرکٹ لیگ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست اور کرکٹ میں سب کو دلچسپی ہوتی ہے ،کرکٹ کو ہر صورت میں فروغ ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کرکٹ کے علاوہ پاکستان میں ہر کھیل کو فروغ ملنا چاہیے ۔کرکٹ کے شائقین پاکستان میں بہت زیادہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر کوئی کرکٹ شوق سے دیکھتا اور کھیلتا ہے۔ فواد چوہدری