وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سیرا کانفرنس کے موقع پر امریکہ پہنچ گئے

0 119

اسلام آباد /ہوسٹن(امروزنیوز)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سیرا کانفرنس کے موقع پر ہیوسٹن امریکہ پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سیرا کانفرنس کے موقع پر ہیوسٹن امریکہ پہنچ گئے ،وزیر بحری امور دنیا بھر سے آئے ہوے سرمایہ کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیر بحری امور ایل این جی کے حوالے سے اہم ترین ہیوسٹن بندرگاہ اور سمندری تجارت کے حوالے سے ماڈل کا درجہ رکھنے والی لاس اینجلس بندرگاہ کا دورہ بھی کریں گے۔سیرا کانفرنس کے شرکاءسے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔دورے کے دوران اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔اسکے علاوہ وفاقی وزیر کی امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقاتیں متوقع ہیں،مسئلہ کشمیر کو امریکی قانون ساز اسمبلیوں میں اٹھانے کی حکمتِ عملی پر گفتگو ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کے طرز پر ترقی دینگے۔علی زیدی نے کہاکہ ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔علی زیدی نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ موزوں ترین وقت ہے۔علی زیدی نے کہا کہ پاکستانی برادری کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرکے زرِمبادلہ لائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.