پاکستان بار کونسل کمیٹیوں کی تشکیل کیس ،جب تک 23 لوگ مکمل نہیں ہوں گے تو کیسے کام ہو گا، جسٹس عظمت سعید شیخ
اسلام آباد (امروزنیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے پاکستان بار کونسل کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ لوگ تو ایسے آئے ہوئے ہیں جیسے شادی کی کوئی تقریب ہو،جب تک 23 لوگ مکمل نہیں ہوں گے تو کیسے کام ہو گا۔پاکستان بار کونسل کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ آپ لوگ تو ایسے آئے ہوئے ہیں جیسے شادی کی کوئی تقریب ہو۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ جب تک 23 لوگ مکمل نہیں ہوں گے تو کیسے کام ہو گا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ فیس نہیں لی ہو گی نا۔؟ وکیل اعظم نظیر نے کہا کہ اپنے آپ سے کیسے فیس لے سکتے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ اس لیئے کوئی سنجیدہ بھی نظر نہیں آرہا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ چیئرمین بار کونسل کون ہے.؟ ۔ وکیل اعظم نظیر نے کہاکہ وہ تو اٹارنی جنرل صاحب ہیں۔ عدالت نے کہاکہ وائس چیئرمین آف بار کونسل حادثے کے باعث ایبٹ آباد سے نہیں آسکے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔