سندھ حکومت نے لاک ڈائون مزید 2 ہفتے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

0 152

کوئٹہ (امروز نیوز)

کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میری ٹیم نے 2 ہفتے لاک ڈائون بڑھانے کا مشورہ دیا ہے، لیکن حتمی فیصلا وفاق کے ساتھ مشورا کرنے کے بعد کیا جائے گا، یہ کوئی میرا مسئلہ نہیں یہ عالمی مسئلہ ہے، دنیا جڑی ہوئی ہے اور یہ ہر جگہ پھیلا جا رہا ہے، 26 فروری کو پہلا کورونا کیس آیا۔ نا تو مجھےکورونا وائرس کا پتا تھا نہ ہی کسی اور کو، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا کی غلطیاں اور تجربوں سے ہم نے سیکھا، 13 مارچ کو اسلام آباد میں ایک میٹنگ ہوئی، میں نے تجویز دی کہ وڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کریں، اس وقت 28 مریض تھے اور ایک جاں بحق ہو چکا تھا، وہاں اجلاس میں بتایا گیا کہ 128000 لوگ انفیکٹیڈ ہیں اور اب 18 لاکھ سے زیادہ انفیکٹیڈ ہیں، میں نے لاک ڈائوں کی تجویز دی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اگر اس دن ہم لاک ڈائوں لگاتے تو آج یہ صورتحال نہیں ہوتی، اگر لاک ڈائوں ختم نہیں کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، اگر ختم کرتے ہیں تو کیا ہوگا، ہر صوبے کی کیا سوچ ہے وہ کرے یہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، 21 مارچ کو ہم سب سیاسی میٹنگ سے ملے، ہم نے لاک ڈائوں کرنے کا فیصلہ کیا، اس وائرس سے لڑنے کا ایک حل ہے، سماجی دوری کریں، بغیر مقصد سے نہ ملیں، ہم نے 22 مارچ سے لاک ڈائون کیا، یہ کام اکیلے نہیں ہوسکتا، میں وفاقی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ اس کے بعد وزیراعظم وڈیو کانفرنس کرتے ہیں، یکم اپریل کو وفاقی حکومت نے تجویز دی کہ لاک ڈائون کو مزید بڑھایا جائے اور سخت کیا جائے، جب میری باری آئی میں نے وزیراعظم کی تجویز کی حمایت کی، اجلاس کے بعد ایک وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کے ذریعے 14 اپریل تک لاک ڈائون کا اعلان کیا، افسوس تب ہوا جب یکم اپریل کو لاک ڈائون ہوا اور کسی اور صوبے نے صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کیا، جب میں نے پوچھا تو یہ بات آئی کہ ہر صوبے کی اپنی مرضی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.