شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس کی ٹاپ 10 رینکنگ میں آگئے
لاہور : شاہین شاہ آفریدی کی آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میں 21 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی پرفارمنس نے انہیں پلیئر رینکنگ میں 4 درجے ترقی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر پہنچنے میں مدد دی ہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی آئی پلیئر آف دی ایئر 2021ء کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔
واحد ٹی ٹونٹی میچ نہ کھیلنے والے جوش ہیزل ووڈ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ برطانوی لیگ سپنر عادل رشید نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے اختتام کے بعد ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بھی کچھ ہلچل دیکھنے کو ملی۔