سرفراز احمد کا عالمی کیرئیر تقریباً ختم ہوگیا : رمیز راجہ

0 203

لاہور :  پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریباً ختم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی ٹیم میں شمولیت کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یہ بات چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات میں کہی، انہوں نے کہا کہ ہمیں محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بلے باز مل گیا۔

ہے۔خیال رہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا ہے ، محمد حارث نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.