بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان

0 84

کراچی محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ بالائی سندھ کےتمام اضلا ع میں آندھی اوربارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 16جون تک پنجاب، کے پی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز صحرائے چولستان اور سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری تک گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.