سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ، تجاویز سامنے آ گئیں

0 76

کراچی سندھ کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ تقریباً 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 1018 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ ہے، غیر ملکی منصوبہ جاتی امداد کے تحت 366 ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی امداد سمیت کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام کےلیے 520 ارب روپے اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلیے 55 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 3856 ترقیاتی اسکیمیں بھی شامل ہیں جن میں 566 نئی سکیموں کی تجویز دی گئی ہے۔ پہلی بار سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو مالیاتی اختیارات دیئے جائیں گے۔ 34 ہزار سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ان 34 ہزار سکولوں کےلیے 18 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ہر سکول کےلیے 3 سے 10 لاکھ روپے بجٹ مختص ہونے کا امکان ہے۔تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 32 ارب سے بڑھا کر 38 ارب روپے کرنے اور صحت کے شعبے کا ترقیاتی بجٹ 18 ارب سے بڑھا کر 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز کےلیے 45 ارب روپے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز شہروں کےلیے 7 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ امن وامان قائم کرنے کے لیے 200 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.