یاسر شاہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت
لاہور (امروز نیوز)لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس دوران یاسر شاہ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے اسپن باو¿لنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن باو¿لنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔ معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باو¿لرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19باو¿لرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔