لورالائی کو ڈویژن بنانے کی وزیراعلیٰ منظوری جلد دینگے ، طور اتمان خیل
لورالائی(امروز نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی وز یر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ لورالائی کو الگ ڈویژن بنانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہوں مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ بمعہ صوبائی کابینہ اسکی منظوری جلد دے دینگے انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن کے قیام سے لورالائی کا اپنا کمشنر ہوگا اور ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جسکے مستقبل ققریب میں نتائج انا شروع ہونگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے کہ پچاس ارب روپے صوبائی حکومت نے خرچ نہیں کیئے اور وفاق نے واپس لے لیئے انہوں نے کہا کہ اس طرع کے باتوں سے حکومت کوبدنام اور ہماری کارکردگی کو زیرو کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہماری کار کردگی کو عوام دیکھ رہی ہے اور وہ حکومت کی پندرہ ماہ کی مثالی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں انہوں نے کہالورالائی کم میختر کے حلقے میں تعلیم صحت صاف پانی زراعت کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں سرکاری آفیسران منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ لورالائی شہرمیں صاف پینے کے پانی کی فراہمی سے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اسطرع دیگر مسائل بھی حل ہو جائینگے عوام صبر کریں پانچ سال مدت میں تمام وعدے پورے کرونگا انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے وکلاگردی کی مذمت کرتا ہوں دل کے ہسپتال میں اس طرع کے واقعہ سے پورے ملک کے عوام افسردہ ہیں اس طرع کا واقعہ تو جنگ زدہ ملک میں بھی رونماءنہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرے انہوں نے واقعہ میں چار افراد کے دم توڑنے پر دکھ کا اظہار کیا اور انکے ورثاءسے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔