ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (آج) کھیلا جائے گا
سینٹ جارج (امروز نیوز)ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو سینٹ جارج کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسر ا میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرش ٹیم کو 5 وکٹوں سے مات دیکر سیریز کلین سویپ کرلی۔