فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج

0 139

اسلام آباد (امروز نیوز)الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کے باعث فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔ فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا۔فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔درخواست گذار کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کے باعث فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.