پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہوگی

0 188

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے، وسیم خان
لاہور (امروز ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے بجائے استنبول میں ہو گی،پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے جہاں افتتاحی تقریب ریکارڈ کر کے نشر کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دوسرے ملک میں رکھنے کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی اس حوالے سے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی

۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.