پی جی اے اوپن گالف چیمپئن شپ (کل) شروع ہوگی
نیویارک(امروز نیوز )پی جی اے اوپن گالف چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے امریکا میں شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں امریکی گالفر بروکس اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔