حب میں ایچ آئی وی ایڈز کا کیس سامنے آگیا

0 160

کوئٹہ(امروز نیوز) صنعتی شہر حب میں ایچ آئی وی ایڈز کا کیس سامنے آگیا 30سالہ عبدالواحد ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس کا شکارہسپتال زرائع کے مطابق صنعتی شہر حب کا رہائشی عبدالواحد کو جسمانی تکلیف کی شکایت پر جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب چیک اپ کیلئے لایا گیا تو ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد عبدالواحد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق کردی خاندانی زرائع کے مطابق 30سالہ عبدالواحد منشیات کا عادی بھی ہے ڈاکٹرز کے مطابق عبدالواحد میں ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس کی نشاندہی ہوگئی ہے جسکا علاج کافی حد تک ناممکن لگ رہا ہے جس پر خاندان کی جانب سے مایوس ہوکر گھر لیجایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.