پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

0 113

لاہور پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہیں جس کے سبب 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.