بالاکوٹ میں معمولی گھریلو تنازع پر بہن بھائی قتل

0 92

مانسہرہ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا گیا۔

بالاکوٹ پولیس کے مطابق بالاکوٹ کے نواحی گاؤں سنگڑ میں معمولی تنازع پر عتیق نامی شخص نے فائرنگ کرکے محمد سعید اور اس کی بہن حاکم پروین کو قتل کردیا جب کہ 2 افراد تاج محمد اور محمد خالد فاروقی زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جارہا ہے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.