ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب کے دوران خواجہ سراء قتل
ایبٹ آباد ایبٹ آباد میں کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو قتل کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود کالج روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سراء کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔
پولیس نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنیوالے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زیبی کا تعلق سر گودھا سے تھا، دوسرے زخمی خواجہ سراء کاہسپتال میں علاج جاری ہے۔