نجی سکول نے گرمیوں کی چھٹیوںسے ہی ماہانہ فیسوں میں غیرقانونی طورپر 20فیصد اضافہ کردیا
لاہور والدین پرائیویٹ سکولوں کے اخراجات اور نت نئے مطالبات سے کہیں نہ کہیں تنگ ضرور ہیں، اب معروف کالم نویس اور ولاگر محمد کاشف میئو نے بتایاکہ "لاہور گرائمر سکول (جونئیر گرلز برانچ جی ون جوہر ٹاون) نے گرمیوں کی چھٹیوں سے اگلے تعلیمی سال کے لئیے فیسوں میں بیس فیصد اضافہ کر دیا، ماہانہ فیس 34 ہزار سے بڑھا کر چالیس ہزار کر دی۔
انہوں نے مزیدلکھا کہ قانونی طور پر یہ پرائیویٹ سکول پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتے، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان پرائیویٹ سکولز کو کسی قاعدے قانون کا پابند بنائیں۔