بھارتی ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا چل بسے
نئی دہلی بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا 62 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش جھن جھن والا ممبئی میں چل بسے۔
راکیش جھن جھن والا کچھ عرصے سے بیمار تھے تاہم ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔راکیش جھن جھن والا بھارتی ایئر لائن اکاسا ایئر کے شریک بانیوں میں سے تھے۔میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی سرمایہ کار کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریبا 5.8 بلین ڈالرز تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری مرتبہ وہ ایئر لائنز کی افتتاحی تقریب میں وہیل چیئر پر نظر آئے تھے۔