آصف علی زرداری کی رہائی خوش آئند بات ہے،سردار محمد عمر گورگیج

0 166

دالبندین ( امروز نیوز)سابق وفاقی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ءسردار محمد عمر گورگیج نے اپنے ایک بیان میں کہا آصف علی زرداری کی رہائی خوش آئند بات ہے آصف علی زرداری ایک زہرک سیاست دان کے ساتھ ساتھ ایک بڑی پارٹی کے لیڈر اور سابق صدر پاکستان رہ چکا ہے اور ماضی میں بھی اس نے جعلی کیسوں کا سامنا کرچکے ہیں قید وبند کے صعبتیں بھی برداشت کی ہیں آصف علی زرداری کی صحت اس وقت انتہائی خراب ہے انکا مزید کہنا تھا ملک کے اندر نیب کے زریعے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو حبس بے جا میں رکھنا اور انھیں اس عمر میں پابند سلاسل کرنا انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے ہماری دعائیں آصف علی زرداری کے ساتھ ہے انکا مزید کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو شہید بے نظیر کی برسی کے موقع پر راولپنڈی لیاقت باغ میں ایک تاریخی جلسہ کریگی جلسے میں ملک بھر سے جیالے شریک ہونگے انکا مزید کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں احتساب اور ڈکیٹروں کا سامنا کیا ہے اور جمہوریت کی خاطر قربانی دی ہے آج اگر ملک کے اندر جمہوریت قائم ہے وہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کی قربانیوں کی بدولت ہیں پیپلز پارٹی کے پاس ملک کے اندر تمام مسائل کو حل کرنے کا سنجیدہ قیادت موجود ہیں کارکن اور جیالے آنے والے دور کی تیاری کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری اس وقت ملک بھر میں کارکنان اور جیالوں سے مخاطب ہورہے ہیں انشاءاللہ یہ مشکل وقت گزر جائینگے مگر پیپلز پارٹی اور اسکی قائدین کو کمزور کرنے والے ماضی کے ڈکیٹروں کے طرح خود گم نام ہوجائینگے پیپلز پارٹی تا قیامت قائم رہیگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.