شیخ رشید جیسے لوگوں کی سیاست ماضی کا قصہ بنتی جارہی ہے‘حسن مرتضیٰ بلاول بھٹو کی سیاست کا سورج طلوع ہوچکا، ہذیان بکنے سے راستہ نہیں روکا جاسکتا
لاہور (امروز نیوز)پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے لوگوں کی سیاست ماضی کا قصہ بنتی جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا سورج طلوع ہوچکا، ہذیان بکنے سے راستہ نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا سورج طلوع ہوچکا، بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن سے گالم گلوچ بریگیڈ بوکھلااٹھی ہے، ہذیان بکنے سے بلاول بھٹو زرداری کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،شیخ رشید ڈکٹیٹروں کی سیاست کا بدترین نتیجہ ہے، شیخ رشید کی سیاست بدگوئی اور زبان درازی کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان گواہ ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کا مکروہ چہرہ ہے، شیخ رشید جیسے لوگوں کی سیاست ماضی کا قصہ بنتی جارہی ہے، شیخ رشید کی سیاست کا مقدر نالہ لئی میں بہہ جانے کے علاوہ کچھ اور نہیں۔